ڈی آئی خان :دہشتگردی کا خاتمہ ،مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائیگا- ناصر محمود ستی
ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے اور مختلف مسالک کے اکابرین کے د رمیان مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائیگا، محکمہ پولیس کیلئے بدنامی کا باعث بننے والی پولیس کی کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بنائیں گے،
محکمہ پولیس کیلئے نیک نامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائیگا ، پولیس اور عوام کے درمیان خوشگوار روابط کو آگے بڑھایا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ،
ا نہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ پولیس کرائم کو کنٹرول کرے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو مزید فعال بنایا جائے ، دہشتگرد ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ، دہشتگردی پر قابو پائینگے ، پولیس کی ویلفیئر ان کی ترجیحات میں شامل ہے ،
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی ٹی بیسڈ کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرایا جائیگا، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنائیں گے، سمگلنگ کو روکیں گے،آرپی او ناصر محمود ستی کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں پولیسنگ کے نظام میں بہتری لانے کیلئے پولیس اہلکاروں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینگے ،
ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے حالات ، کرائم کے لحاظ سے اور آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے تھانہ جات کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔