نسلہ ٹاور کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

0
19

کراچی: نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام جادی ، عمارت کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے-

باغی ٹی وی : کراچی میں سپریم کورٹ کی جانب سےغیر قانونی قرار دی گئی رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیمولیشن مکمل ہونے تک نسلہ ٹاور کے اطراف چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی نسلہ ٹاور کے کام میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ڈیمولیشن کے دوران کچھ افراد لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں۔

ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کو جیل بھیجنے کا حکم

ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے ) نے کہا کہ عمارت گرانے کا پانچ سے دس فیصد کام مکمل ہوچکا، اسی رفتار سے کام ہوا تو 15 سے 20 دن لگیں گے۔

دوسری جانب عمارت گرانے والے ٹھیکیدار نے بتایا ہے کہ 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے مزدور کام کررہے ہیں۔ عمارت گرانے میں 25 سے 30 دن لگ جائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا کہ عمارت گرانے کے دوران نقصان سے بچنے کو یقینی بنایا جائے۔

افغان حکومت نے پاکستان سے بڑی درخواست کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدریکا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور کی تعمیر کے لیے غلط این او سی دیا ہے تو ذمےداروں کےخلاف کارروائی کرسکتے ہیں، اٹارنی جنرل سے پوچھوں گا کہ اس پر ان کا کیا موقف ہے؟ کراچی میں عمارت گرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے، ایک دفعہ جب این او سی ایشو ہوگیا اس کے بعد آپ کو اس کے پرائمری میں جانا بڑا مشکل ہوجاتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب آپ نے این او سی دے دیا، لوگوں نے خریداری کی، وہاں چیزیں شروع ہوگئیں بڑا مشکل ہےمیری نظر میں خریدنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو نسلہ ٹاور کے باہر بلڈر ایسوسی ایشن اور متاثرین کے احتجاج کے دوران سڑک میدان جنگ بن گئی تھی پولیس اور رینجرز نے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا، لاٹھی چارج کے باعث ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس احتجاج کے حوالے سے ترجمان کراچی پولیس کا موقف تھا کہ پولیس نے شارع فیصل کو بلاک کرنے سے مظاہرین کو روکا۔ مظاہرین نے سڑک بلاک کی اور سرکاری کام میں مداخلت کی تو لاٹھی چارج کیا گیا۔

سابق فرانسیسی وزیر کو ریپ اور ہراسانی کے نئے مبینہ الزامات کا سامنا

Leave a reply