نصیرآباد کی تحصیل چھتر میں فری میڈیکل کیمپ

0
70

نصیر آباد .

آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل یوسف مجوکہ کی خصوصی احکامات پر نصیرآباد کی تحصیل چھتر میں ایف سی 72ونگ کی جانب سے اور محکمہ صحت نصیرآباد کے تعاون سے غریب نادار عوام و مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح ایف سی 72 ونگ کے کمانڈر کرنل راجہ شکیل احمد نے کیا۔ ان کے ہمراہ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر حماد اللہ زھری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، اسسٹنٹ کمشنر چھتر غلام حسین بھنگر، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نصیرآباد سلیم احمد کھوسہ، ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ میڈیکل کمیپ میں ایف سی اور محکمہ صحت نصیرآباد کے ماہر خواتین اور مرد ڈاکٹروں نے آٹھ سو سے زائد او پی ڈی کی اور غریب مریضوں کا نہ صرف علاج کیا گیا بلکہ ان کو مفت ادویات بھی دی گئی اور فری میڈیکل کیمپ کے دوران ایف سی 72 ونگ کے کمانڈر کرنل راجہ شکیل احمد و دیگرنے غریب مرد اور خواتین میں مفت راشن بھی تقسیم کیا اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا چھتر کے علاقے کی عوام نے ایف سی 72 ونگ کے کمانڈر کرنل راجہ شکیل احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھتر میں میڈیکل کیمپ لگا کر غریب عوام کو علاج معالج کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کیا۔ آخر میں ایف سی کے کرنل راجہ شکیل احمد نے میڈیکل کیمپ میں حصہ لینے والے ڈاکٹرز ،لیڈی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس میں سٹیفکٹ بھی تقسیم کیے۔

Leave a reply