نیتن یاہو قومی حکومت کے لیے حریف کی منتیں کرنے لگا

0
27

نیتن یاہو قومی حکومت کے لیے حریف کی منتیں کرنے لگا

باغی ٹی وی رپورٹ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اپنے حریف بینی گینٹز سے پیش کش کو مسترد کرنے پر مایوس ہو گیا ، نیتن یاہو نے پیشکش کی تھی کہ ہم مل کر قومی حکومت کی طرف آگے بڑھیں، اسرائیل کو اس وقت ہماری قومی حکومت کی اشد ضرورت ہے، لیکن اس کےحریف بینی گینٹر نے اس کو مسترد کردیا اور نیتن یاہوں سے کسی قسم کی ملاقات کرنے سے بھی انکار کردیا

نیتن یاہو نے جمعرات کے روز اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "میں اس بات کا برملا اظہار کیا کہ مجھے بہت تشویش ہے کہ میری پیشکش کو ابھی تک اس نے دل سے نہیں لیا لیکن میرے طرف سے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہییں

نیتن یاہو نے یہ پیشکش کی تھی کہ وزارت عظمی کے 4 برسوں میں وہ 2 برس وزیراعظم رہیں اور 2 برس ان کے مخالف وزیر اعظم رہیں.
واضح رہے کہ اسرائیل کے حالیہ انتخابات میں اسرائیلی وزیر اعظم کو شکست ہوئی ہے، ووٹوں کی گنتی 97 فیصد ہو چکی ہے اور اس میں یاہو کے حریف بینی گینڑ کو دو سیٹوں سے برتری حاصل ہے.

Leave a reply