
اداکارہ و ماڈل نتاشا حیسن کی بیٹی تانیہ جو اداکاری کرنا چاہتی ہیں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی والدہ کے کہنے پر ڈرامہ سیریل ہمسفر دیکھا اور اور ڈرامے کو دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اداکاری ہی کرنی ہے. تانیہ نے کہا کہ مجھے اس ڈرامے میں ماہرہ خان کی ادائیں بہت پسند آئیں اور فواد خان بہت اچھا لگا. انہوں نے کہا کہ مجھے اصل زندگی میں بھی ہمسفر نہیں ملا اور ڈراموں میں بھی ہمسفر نہیں ملا انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے فواد خان جیسا ہمسفر چاہیے. نتاشہ حسین نے کہا کہ میری بیٹی نے اداکاری کے لئے آڈیشن دیا تھا لیکن فیل ہو گئی اور تب سے اب تک جدوجہد کررہی ہے لیکن ابھی تک ان کو کوئی ڈرامہ نہیں ملا. میری بیٹی روز مجھے کہتی ہے کہ ماما مجھے آپ کا ڈرامہ چلتے چلتے
جیسا کوئی کردار چاہیے یا ہمسفر جیسا کوئی ڈرامہ. نتاشہ نے کہا کہ میری بیٹی کو میں نے لندن سے پڑھایا اس کے میجر سبجیکٹس انٹرنینشل ریلیشنز جیسے تھے لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ اس نے اتنا پڑھ لکھ کر اداکاری میں ہی آنا ہے. گو کہ ابھی تک مسلسل جدوجہد ہی کررہی ہے لیکن اسکا یہی ماننا ہے کہ اب کرنی ہے تو صرف اداکاری ہی کرنی ہے .