نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع

0
38

نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے،بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، بھوک ہڑتال شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کی کسانوں کے خلاف پالیسیوں پر کسانوں کا احتجاج جاری ہے

کسان تنظیموں نےز قومی دارالحکومت کی سرحد کے قریب بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ کسان تنظیموں کے 11 نمائندوں نے سندھو بارڈر پر بھوک ہڑتال شروع کی ہ۔ روزانہ الگ الگ کسان قائدین اس بھوک ہڑتال میں حصہ لیں گے۔ کسانوں کی تحریک کا آج 26 واں دن ہے ،

ہریانہ کے سونی پت کے کنڈلی بارڈر پراحتجاج کرنے والے کسانوں کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ آج یعنی 21 دسمبر سے 11 کسان روزانہ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر راکیش ٹکیت ، ڈاکٹر درشن پال سنگھ ، سرجیت سنگھ وغیرہ نے مشترکہ طور پر کہا کہ پیر سے روزانہ گیارہ کسان بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ اس کے علاوہ اڈانی گروپ کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

مودی سرکار نے کسان تنظیموں کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی بھارتی وزارت زراعت کی جانب سے 40 کسان تنظیموں کو ایک خط بھیجا گیا جس میں کسانوں کو بات چیت کی دعوت دی گئی،حالانکہ پانچ بار بات چیت ناکام ہو چکی ہے

کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہحکومت کی تجویز پر کسان تنظیموں کے درمیان تبادلہ خیال کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔کسان تنظیمیں رعی اصلاحات کے تین قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ مودی حکومت قوانین میں ترمیم کی تجویز پر ڈٹی ہوئی ہے۔

کسانوں اور حکومت کے مابین مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں، لیکن ابھی تک اس کے کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوسکے ہیں۔کسانوں کی تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ وہ احتجاج کو مزید تیز کردیں گے اور قومی شاہراہ 9 کو بلاک کردیں گے۔

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان

بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی

مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”

حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا

کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری

کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام

مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا

کسان 23 دسمبر کو یوم کسان کے موقع پر بطور احتجاجا دوپہر کا کھانا نہیں بنائیں گے۔ 25 دسمبر کو کسان اپنے علاقے میں بی جے پی قائدین کو ایک یادداشت پیش کرکے ان تینوں زرعی قوانین کو رد کنے کا مطالبہ کریں گے۔ 26 دسمبر کو حکومت کے حلقوں کو میمورنڈم دے کر سیاہ قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں ہریانہ کے تمام ٹول 26 اور 27 دسمبر کو فری کرائے جائیں گے۔ 27 دسمبر کو مودی کے ’من کی بات‘ کے وقت پورے ملک میں کسان تھالی اور تالی کے شور میں ان کی آواز دبائیں گے۔

کسانون نے اعلان کیا ہے کہ نہ تھکیں گے، نہ رکیں گے اور نہ خوفزدہ ہوں گے

مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں

مر جائیں گے لیکن گھر نہیں جائیں گے، بھارت میں کسانوں کا اعلان

Leave a reply