نتھیاگلی میں زبردستی تمام کاروبار زندگی بند کروا دیے غریب عوام مشکلات کا شکار

0
28

ایبٹ آبادڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد بادشاہ سلامت بن بیٹھے حکومت کی جانب سے نئے نوٹیفکشن کے مطابق تمام کاروبار رات آٹھ بجے تک بند کرنے کے احکامات کے باجود ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے نتھیاگلی میں زبردستی تمام کاروبار زندگی باشمول اشیاء خردونوش اور کریانہ سٹور بھی بند کروا دیے جس سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ضلعی انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ہمارے کاروبار بند نہ کرے مقامی تاجروں کی اپیل،

اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے عید کی آمد پر پورے ملک میں لاک ڈاوُن کا نفاذ کر کے سیاحت سمیت کاروبار زندگی پر مکمل باپندی عائد کر دی تھی مگر عید کے بعد حکومت کی جانب سے نئے نوٹیفکش جاری کرتے ہوئے تمام کاروبار زندگی رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی جبکہ سیاحت پر مکمل طور پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیے تھے مگر افسوس ایبٹ آباد کے نوتعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حکومتی نوٹیفکش کو ماننے انکا کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن کو احکامات جاری کیے۔

کہ وہ نتھیاگلی میں موجود تمام کاروبار باشمول کریانہ اسٹورز بھی بند کرنے کا کہا جس پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے نتھیاگلی میں تمام کاروبار بشمول کریانہ اسٹور بھی بند کروا دیے جس سے اہلیان علاقہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے اہلیان علاقہ اور مقامی تاجرون کا کہنا تھا کہ یہ کسی عوام دشمن ضلعی انتظامیہ ہے جس نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ہمارے کاروبار بند کروا دیے پولیس اور انتظامیہ خود وی آئی پیز اور بااثر سیاحوں کو ناکہ بندیوں پر روکنے میں ناکام ہے ۔

اگر وہ لوگ ناکوں سے گزر کر نتھیاگلی کا رخ کرتے ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ضلعی انتظامیہ کا یہ موقف سمجھ سے بالاتر ہے کہ ہم ان بااثر شخصیات کو رکنے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کی دوکانیں بند کر رہے ہیں اس حوالے اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ ہمارا کمشنر ہزارہ سے مطالبہ ہے کہ خداراہ حکومتی نوٹیفکشن کے مطابق ہمیں نتھیاگلی میں کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں اور نوتعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا بھی قبلہ درست کیا جائے تاکہ وہ حکومتی احکامات کے ماتحت ہو کر چل سکیں۔

Leave a reply