قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے ، پاکستان امن کا مرکز بن گیا ،ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ مجھے بھی اپنا بنالیں‌،فیصلہ صدرمملکت کریں گے جاوید آفریدی

0
31

کراچی:قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے ، پاکستان امن کا مرکز بن گیا ،ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ مجھے بھی اپنا بنالیں‌،فیصلہ صدرمملکت کریں گے جاوید آفریدی ،اطلاعات کےمطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی رنگ میں رنگنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو بہت جلد پاکستانی شہریت مل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل پاکستان میں آگیا،قوم شکرانے کی نماز ادا کرے، پشاور میں میچز کا انعقاد بڑی خبر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے رنگ میں رنگنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو بہت جلد پاکستانی شہریت مل جائے گی۔ڈیرن سیمی کو پاکستان کی شہریت دینے کی درخواست صدر مملکت ڈاختر عارف علوی کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ڈیرن سیمی کو شہریت دینے کے حوالے سے وہ بھی صدر مملکت سے بات کریں تاکہ شہریت ملنے کی کارروائی جلد از جلد مکمل ہو سکے۔

قبل ازیں پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی ٹرافی کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی ،جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان سمیت تمام فرنچائراونرزاور کپتانوں نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی پہلی مرتبہ پاکستان میں ہوئی ہے ۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں،پاکستان سپر لیگ کی اصل کامیابی شائقین ہیں، یہ سال کرکٹ کے لیے انتہائی خوش آئند ہے،پوری دنیا میں پی ایس ایل کا جنون ہے ،10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوئی،ہمارا مقصد پی سی بی کو پروفیشنل بنانا ہے ۔

پی ایس ایل کے میچز کراچی کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی ہوں گے ،پی ایس ایل افتتاحی تقریب دیکھنے ہزاروں لوگ کراچی آئیں گے،پی ایس ایل سے کراچی کے لوگوں اور معیشت کو فائدہ ہو گا،دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم آئی سی سی کے ایونٹس کرا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 20 فروری کو رکراچی میں کھیلا جائے گا،ایونٹ میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ،8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔

Leave a reply