نوازشریف کولندن جاکربھی چین نہ آیا،پلیٹلیٹس بڑھانے کیلیے”پھجے” کےنہاری،پائے چباتے ہوئے،عدالتوں کومنہ چڑارہے ہیں ،فیصل واڈا

0
7

اسلام آباد :‘قوم دیکھے ان بے شرم لٹیروں کو، پلیٹلیٹس بڑھانے کیلیے نہاری، پائے کا استعمال کرتے ہیں،فیصل واڈا جزبات پرقابونہ رکھ سکے ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم دیکھے ان بے شرم لٹیروں کو ، نام نہادبیماری پلیٹلیٹس بڑھانے کے لیے نہاری، پائے کا استعمال کرتے ہیں جبکہ فواد چوہدری نے کہا کھاؤ پیو بیماری کاعلاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہوٹل میں تصویر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستانی قوم دیکھے ان بے شرم لٹیروں کو، نوازاینڈ دی گینگ اشتہاری مجرمان ، نام نہادبیماری پلیٹلیٹس بڑھانے کے لیے نہاری، پائے کا استعمال کرتے ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ کام بھی عوام کےلوٹے ہوئے پیسوں سےکرتےہیں، بھاگ گئے بھگوڑے،بیچارے بات کرتے تھےووٹ کوعزت دو، ہا ہا ہا۔

 

 

 

اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف کی ہوٹل میں تصویر پرردعمل دیتے ہوئے کہا لندن کے اسپتال کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں ملاقات کے مناظر دیکھئے ، کھاؤ پیو بیماری کاعلاج انتہائی انہماک سے جاری ہے ، سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

 

یاد رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں ریستوران میں ناشتے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، تصویر میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔

یاد رہےکہ کرپشن کیس پرسزایافتہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف مرغن کھانوں کے بہت زیادہ شوقین ہیں ، لاہورکے مشہورفضل نہاری پائے والے کے نہاری پائے کا اکثرذکربھی کیا کرتے ہیں‌،دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس خبرکے بعد نوازشریف نے اس خبر کےمنظرعام پرآنے کے بعد اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم کسی کے پوچھ کرکھانے کے پابند نہیں ہیں‌

Leave a reply