قومی اسمبلی، بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے سپیشل کمیٹی قائم کرنے کی قرارداد منظور

0
76

قومی اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے سپیشل کمیٹی بنانے کی تحریک متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی کے چیئرمین اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرہوں گے، جبکہ کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی، علی محمد خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ساتھ ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے، انہوں نے تحریک پیش کی کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اسپیشل کمیٹی بنائی جائے جس کے سربراہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ہوں گے ،

اسد قیصر کو اختیار ہے کہ وہ کمیٹی میں کتنے ارکان رکھنا چاہتے ہیں، کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔تحریک کو متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ہے. واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے.

Leave a reply