پاک بھارت میچ: قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی

0
34

دبئی: پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔ٕ

باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ملک میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایشیاکپ کے اپنے پہلے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

شعیب ملک کا کے پی ایل کی اپنی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھابابر اعظم نے تمام افراد سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی-

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی کی ایک کڑی ہےٹیم منیجر منصور رانا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروائیں-

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا ، میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔

ایشیا کپ 2022: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا-

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

Leave a reply