حکومتی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ ریوں سے قومی معیشت زوال پذیرہوچکی:لیاقت بلوچ

لاہور: حکومتی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ ریوں سے قومی معیشت زوال پذیرہوچکی:اطلاعات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی، پاکستان سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی سے قومی معیشت زوال پذیر ہو چکی ہے اور قرضوں کا بوجھ قومی معیشت کے لئے تباہی کا باعث بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفود سے ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ ریوں سے قومی معیشت کو زوال پذیر کر چکی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بے روزگاری ، مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقہ کے گھر وں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، ڈالرمہنگا اور موت سستی ہو گئی ہے، عوام کی قوت خرید آمدن مسلسل کم ہونے کی وجہ سے ختم ہورہی ہے اور قرضوں کا بوجھ قومی معیشت کے لئے تباہی کا باعث بن گیا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے عمران سرکار کے عرصہ اقتدار میں 2 کروڑ 7 لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، روپے کی قدر میں تیزرفتار کمی، بے روزگاری میں برق رفتار اضافہ اور زراعت کے مہنگے مدخل، ناقص پالیسی کی وجہ سے زراعت مستحکم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعت کار کسانوں کو لوٹ رہے ہیں، حکومت کرپٹ مافیا کی سرپرست بن گئی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی تقرری، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری، پانی کے معاہدہ پر عملدرآمد، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو بروقت ادائیگی کے حوالوں سے عمران خان انتہائی ناکام، بے تدبیر اور نااہل لیڈر ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کو پوری قوم نے مسترد کر دیا لیکن حکومت اپنی ڈھٹائی پر قائم ہے، اسلامی عنوانات پر نئے نئے اعلانات کا شوق پورا کیا جا رہا ہے لیکن آئین کے رہنما اصولوں اور اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات کے مطابق ملک کو ریاست مدینہ کا نظام نہیں دیا جا رہا۔

لیاقت بلوچ نے کا کہ اسلام کے نام پر دھوکہ بازی حکومت کو لے ڈوبے گی، حکومت امریکہ، یورپ کے دباؤ سے باہر نکلے اور خطہ کی بدلتی صورت حال میں آزادانہ انداز اورمستحکم فیصلے کرے، افغانستان کو غیر مستحکم کرنے والی سازشوں کا پاکستان کو حصہ نہیں بننا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بلاتاخیر افغان عوام کی فتح اور حکومت کو تسلیم کرے، حکومت انتظار اور ڈر خوف کیوجہ سے کمزور موقف کے ساتھ وقت ضائع کر رہی ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پورا خطہ پرامن ہوگا، افغان بارڈر پر حکومت عوام کی مشکلات کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات کرے۔

Comments are closed.