بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا پرچم بلند کر دیا،ویڈٰیو

اگر آج ہم نے اس شخص کے خلاف کارروائی نہ کی تو کل یہ کام ہمارے دشمن بھی کر سکتے ہیں
pti

‎بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا پرچم بلند کر دیا گیا-

باغی ٹی وی: بریڈ فورڈ میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران نامعلوم شخص نے قونصلیٹ آف پاکستان کی بلڈنگ سے پاکستانی جھنڈے کو اتار کر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے کے بعد پاکستان کے جھنڈے کو اپنی کار میں رکھ کر موقع سے فرار ہو گیا-


سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ اس واقعہ کی تحقیقات کریں، اگر قو نصلیٹ کی انتظامیہ نےاس شخص کے خلاف جلد از جلد کارروائی نہ کی تو یہاں موجود پاکستانی کمیونٹی بھرپور احتجاج کرنے کیلئے تیار ہو چکی ہے-

پاکستانی کمیونٹی کا کہناتھا اگر آج ہم نے اس شخص کے خلاف کارروائی نہ کی تو کل یہ کام ہمارے دشمن بھی کر سکتے ہیں، لہذٰا قونصل جنرل بریڈ فورڈ اور پاکستان ہائی کمیشن لندن اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے عوام کے سامنے لائیں۔


قبل ازیں پی ٹی آئی نے لاہور کی سڑکوں پر لگے قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیئے تھے،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لاہور میں یوم آزادی کی مناسبت سے سڑکوں پر آویزاں قومی پرچم اتار دیئے ہیں،پی ٹی آئی نے قومی پرچم اتار کر اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیے ہیں، کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟کپتان کی نئی منطق۔


مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس کے ساتھ درج کیپشن میں لکھا تھا کہ قومی پرچم آزادی کی سب سے بڑی علامت ہے، اس کو ہٹا کر انتشاری پارٹی کا جھنڈا لہرانا صرف قومی پرچم کی توہین ہی نہیں بلکہ نظریہ آزادی پر حملہ ہے۔

Comments are closed.