کراچی: نیشنل ہائی وے پر پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکاروں نے صحافی کو لُوٹ لیا، پولیس کا ایف آئی آردرج کرنے سے انکار

0
42
کراچی: نیشنل ہائی وے پر پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکاروں نے صحافی کو لُوٹ لیا، پولیس کا ایف آئی آردرج کرنے سے انکار #Baaghi

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر مبینہ طور پر پولیس وردی میں ملبوس 2 اہلکاروں نے صحافی کو لُوٹ لیا-

باغی ٹی وی : نیشنل ہائی وے پر عبداللہ گوٹھ کے قریب مقامی صحافی موسی کاظم کو پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا نجی ٹی وی چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے موسی کاظم نے بتایا کہ وردی میں ملبوس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران تنخواہ چھین لی۔

متاثرہ صحافی نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے لئے روکا تلاشی کے دوران جیب سے تنخواہ کے 22ہزار روپے نکال لیے اور مجھے دھمکیاں بھی دیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پر عادل نام کا بیج لگا تھا۔

صحافی موسی کاظم نے مزید بتایا کہ شاہ لطیف پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے درخواست لکھ کر دینے کا کہہ کر متاثرہ صحافی کو روانہ کر دیا ۔

Leave a reply