پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندارجیت پرقومی رہنماوں کا کھلاڑیوں کوخراج تحسین

0
65

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندارجیت پرقومی رہنماوں کا کھلاڑیوں کوخراج تحسین کا سلسلہ جاری ہے ، یاد رہے کہ 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

 

پاکستان کی شاندار کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کرکے تعریف کی ہے۔
شہباز شریف نے لکھا کہ ’150 پر صفر اور اب 203 پر صفر، رضوان اور بابر۔‘ اس کے ساتھ انہوں نے پاکستانی پرچم اور تالیوں کا ایموجی استعمال کیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الیہی نے بھی پاکستان کی شاندارجیت پر خوشی کا اظہارکیا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے،

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاباش بابر، شاباش رضوان۔۔۔

 

 

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے سنچری کرکے کیپٹن اننگز کھیلی ۔رضوان نے ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنی کلاس ثابت کی ۔دونوں بلے بازوں نے پاور فل ہٹنگ سے انگلینڈ کا حساب برابر کر دیا۔

 

چودھری پرویزالٰہی کاکہنا تھا کہ پاکستانی اوپنرز نے 199 رنز کا بڑا ہدف آسانی سے پورا کیا۔بابر اور رضوان کی شاندار بلے بازی کے سامنے انگلش باولرز بے بسی کی تصویر بنے رہےقومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔یقین ہے کہ قومی کھلاڑی آئندہ میچوں میں بھی اسی جذبے سے جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

 

سنیئرصحافی مبشرلقمان نےبھی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیاہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے جزبات کا اظہار کچھ یون کیا”بابر اور رضوان کی انتہائی دل کو گرما دینے والی پرفارمنس۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اپنی ٹیم کے ساتھیوں کو بتایا تھا کہ پاکستان یہ ہدف حاصل کرے گا”

Leave a reply