پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پرقومی قیادت کا اظہارافسوس

0
36

اسلام آباد:پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پرقومی قیادت کا اظہارافسوس،اطلاعات کے مطابق مظفرآباد میں الیکشن کی ڈیوٹی کے دوران حادثہ کا شکارہوکرشہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پرپوری قوم دکھی ہے

فرزدندان وطن پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پرجہاں ہرکوئی دکھی ہے وہاں قومی قیادت کو بھی بہت زیادہ افسوس ہوا ہے

اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات پاک فوج کےجوانوں کی گاڑی کو پیش آنیوالے حادثے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے ۔

اس موقع پرچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ شہداء کے ورثاء کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ساری پاکستانی قوم پاک فوج کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اس موقع پر کہا کہ ‏پاک فوج کی خاص طور پر آزادکشمیر انتخابات میں امن وامان قائم رکھنے کے حوالے سے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ایسے ہی وزیراعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور گاڑی کو حادثے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے

وزیراعلی عثمان بزدار نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‌

وزیراعلی عثمان بزدار نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا صحت بھی کی

Leave a reply