رمضان المبارک کی آمد قومی امن کمیٹی پاکستان کی اہم ملاقات ، اہم فیصلے ، اہم اقدامات

0
22

لاہور:رمضان المبارک کی آمد قومی امن کمیٹی پاکستان کی اہم ملاقات ، اہم فیصلے ، اہم اقدامات ،اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے موقع پرحسب روایت اس سال بھی قومی امن کمیٹی نے اس مبارک مہینے میں امن وامان بھائی چارے کی فضا قائم کرنے اوراس کو قائم رکھنے کےلیے اپنی طرف سے تمام ترحمایت کا یقین دلایا ہے

 

باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے آج چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم، چیرمین قومی امن کمیٹی پاکستان پروفیسر محمود غزنوی، سربراہ شیعہ کونسل حافظ کاظم رضا نقوی، سیکٹریری جنرل علما پی ٹی آئی علامہ اصغر چشتی اور ترجمان بین المذاھب رانا منان نے ایس پی آپریشنز صدر ڈویژن سید غضنفر علی شاہ سے ملاقات کی

ایس پی آپریشنز صدر ڈویژن سید غضنفر علی شاہ سے ملاقات میں رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے بنائی گئی ایس او پیز پر علمدار یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پرتمام مذہبی جماعتوں کی طرف سے حکومت کے عوامی فیصلوں کی حمایت کا بھرپوریقین دلایا گیا ہے

Leave a reply