fbpx

نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

باغی ٹی وی : نیشنل سیکورٹی ورکشاپ، بلوچستان کے شرکاء نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ منعقدہ ورکشاپ کے وفد میں پارلیمنٹیرینز، قبائلی زعماء، علماء کرام، سیاسی شخصیات، معززین، سرکاری افسران، ماہرین تعلیم، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ممبران شامل تھے۔ سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار بلوچستان کی ترقی پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ دوسرے ملکی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچ نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ ایئر چیف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ مستقبل کی فضائی جنگ میں تکنیکی صلاحیت اور جدیدیت کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ