ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا۔
باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گئی۔
ایشیا کپ: شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین قومی اسکواڈ کا حصہ
Pakistan squad arrives in Dubai 🛬#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/pcESWSIoPH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 23, 2022
قومی اسکواڈ آج ٹیم ہوٹل میں آرام کرے گا افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے۔محمد حسنین یوکے سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی-
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا ٹورنامنٹ میں پاکستان اپناپہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا، سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں کرکٹر کو آرام تجویز کیاہے شاہین کی جگہ محمد حسنین کھیلیں گے-