قومی یوتھ اینڈ جونئیر اتھیلیٹک چیمپیئن شپ کا شاندارآغاز،نوجوان چھائے رہے

قومی یوتھ اینڈ جونئیر اتھیلیٹک چیمپیئن شپ کا پہلا روز، پنجاب، واپڈا ، آرمی اور خیبر پختونخواہ نے اپنے میچز میں برتری حاصل کرلی، نوجوان اتھیلیٹکس کہتی ہیں کہ چیمپیئن شپ سے اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملے گا۔

افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

پنجاب سٹیڈیم میں شروع ہونے والی دو روزہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے یوتھ اینڈ جونئیر میں سات سو اتھلیٹکس حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے روز 15 سو میٹر مینز میں واپڈا کے عامر سہیل نے پہلی، واپڈا ہی کے افتخار نے دوسری اور آرمی کے غلام محی الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دو سو میٹر ویمنز میں پنجاب کی عیشہ نے پہلی، واپڈا کی تحریم عالم نے دوسری اور پنجاب کی سنیہا شاہین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امریکی سفیرمسجد وزیرخان سے سیدھے گورنرپنجاب کے پاس کیوں‌ گئے ، اہم خبر آگئی

لانگ جمپ ویمن میں خیبر پختونخواہ کی عروج نے پہلی، پنجاب کی منزہ نے دوسری اور آرمی کی کائلہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 110 میٹر مینز ہرڈلز میں آرمی کے دانش نے پہلی، واپڈا کے وقاص یونس نے دوسری اور خیبر پختونخواہ کے محمد سفیان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی اتھلیٹکس کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے انعقاد سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا ہے۔

پاکستان بدل رہا ہے، 21دسمبر کوعظیم الشان ریسلنگ مقابلوں کی میزبانی کرےگا

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری محمد ظفر کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ سے مستقبل کے بہترین اتھلیٹکس تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ چیمپیئن شپ کی یوتھ کیٹگری میں لڑکوں کے 15 اور لڑکیوں کے 13 جبکہ جونئیر میں لڑکوں کے 18 اور لڑکیوں کے 16 ایونٹس ہوں گے۔

Comments are closed.