نیشل ہائی وے پر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر والدین کو ہو گی سزا

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشل ہائی وے پر کم عمر اور بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی کا کہنا ہے نصیرآباد اور جعفرآباد میں اکثر کم عمر بچے مین ہائی وے پر موٹر سائیکل دوڑاتے ہوئے نظر آتے ہیں جو خلاف قانون ہے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع کا سبب بھی بن جاتے ہیں۔ والدین کی زرا سی لاپرواہی سے ان کے پیاروں کے زندگی کے چراغ گل ہو جاتے ہیں یا وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کے لئے معزور کر دیتے ہیں دوسری جانب ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوتی یے جس کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مین ہائی وے پر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کر کےنصیرآباد اور جعفرآباد پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ مین ہائی وے پر کم عمر اور بچوں کے موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے خلاف سخت کاروائی کریں اور والدین بھی ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو موٹر سائیکل دینے سے گریز کریں۔اگر کوئی بھی بچہ مین ہائی وے پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پایا گیا تو موٹر سائیکل چالان ہونے کے ساتھ ساتھ والدین کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

لہذا تمام والدین اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی پاسداری کرکے تکلیف سے بچیں۔ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی کا مزید کہنا تھاجو حضرات اپنی پرائیوٹ (ذاتی) گاڑی پہ کالے شیشے،سرکاری نمبر پلیٹ اور محکمہ کا نام لکھے ہوے ھیں۔ وہ حضرات موٹر وہیکل آرڈینس 112Aکی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ جس پر قید کی سزا، جرمانہ یادونوں سزائیں بھی ھو سکتی ھیں۔چیکنگ مہم شروع کر دی گئی ہے اس سے قبل آپ کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑے آج ہی اپنی پرائیوٹ گاڑی سے سبز نمبر پلیٹ اورکالے شیشے ہٹاکر اصلی نمبر پلیٹ لگا کر تکلیف دے بچیں

Leave a reply