fbpx

نیتن یاہوں حکومت بنانے کے لیے مسلم پارٹی کا محتاج

نیتن یاہوں حکومت بنانے کے لیے مسلم پارٹی کا محتاج

باغی ٹی وی : اسرائیلی صدر نے معمولی اکثریت حاصل کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دے دی ہے لیکن وہ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں‌ ہیں.

اسرائیلی صدر روون ریولن نے اسرائیل کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات کے بعد کوئی بھی امیدوار پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتا .لیکن معمولی اکثریت رکھنے والے نیتن یاہو کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی ہے۔

اسرائیلی صدر نے اپنے اوپر ہونے والے سنگین اعتراضات کا دفاع کرتے ہوئے کہ بعض لوگ کرمنل کیسز کا سامنا کرنے والے نیتن یاہو کو حکومت بنانے کی دعوت دینے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن میں ایسا اس لیے کر رہا ہوں کہ یہ قدم آئین کے مخالف نہیں ہے .

اسرائیلی صدر نے دعویٰ کیا کہ 120 ارکان پر مشتمل پارلیمان کے 52 ارکان نے بینجمن نیتن یاہو کی حمایت کی ہے جب کہ حکومت بنانے کے لیے 61 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے تاہم مخالف امیدواروں کے پاس نیتن یاہو سے کم ووٹ ہیں۔

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل میں کلیدی کردار ’’القائمہ العربیہ الموحدہ‘‘ (United Arab List) نامی جماعت کا ہوگا جس نے 4 نشستیں حاصل کرکے فیصلہ کن حیثیت حاصل کرلی ہے۔ جس امیدوار کو ان کے ووٹس مل گئے وہ حکومت بنالے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.