میجر گورو بلوچستان کی طرف دیکھنے سے پہلے اپنے ملک کا حال دیکھو جہاں پچاس آزادی کی تحریکیں چل رہیں، نوابزادہ جمال رئیسانی

0
82

کوئٹہ :میجر گورو بلوچستان کی طرف دیکھنے سے پہلے اپنے ملک کا حال دیکھو جہاں پچاس آزادی کی تحریکیں چل رہیں، نوابزادہ جمال رئیسانی،باغی ٹی وی کے مطابق فرزند پاکستان ، شہید نواب سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے پیغام میں‌بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارتی میجر گورو بلوچستان کی طرف دیکھنے سے پہلے اپنے ملک کا حال دیکھو جہاں پچاس آزادی کی تحریکیں چل رہیں،

نوابزادہ جمال رئیسانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ بھارت کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان کو بنانے میں بلوچستان کے عوام کا خون شامل ہے ،نوابزادہ جمال رئیسانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے پاکستان میں‌شامل ہونے کے لیے بہت زیادہ قربانیاں‌دیں

نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ کسی غدار کو اتنی جرات نہیں کہ وہ یہاں آکرانارگی پھیلائے ، تاریخ میں ایسے غداروں کی نشاندہی ہوچکی ہے ، وہ ہمارا کچھ نہیں‌بگاڑ سکتے ،

 

 

نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان شہید سراج رئیسانی کے چاہنے والوں کی زمین ہے، اورجوغداروں کا یہ خواب ہےکہ وہ کبھی پورا نہیں ہوگا، ہم اپنے مادروطن کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ کچھ برہمداغوں ، ایسے ہی کچھ حربیاراورمہرانوں میں‌سے غداروں سے امیدیں‌لگانا چھوڑ دیں‌

نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کی بات کرنے سے پہلے اپنے ملک انڈیا میں دیکھیں جہاں چالیس سے پچاس آزادی کی تحریکیں چل رہی ، ، اگرتم بلوچستان کی طرف بری نظر سے دیکھو گے توہمیں بھی حق ہمیں بھی بھارت میں یہ حق محفوظ رکھتے ہیں ،ہمیں پھرکوئ نہیں‌ روک سکے گا، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں

آخر میں نوابزادہ جمال رئیسانی نے پاکستان زندہ باد ، بلوچستان پائندہ بادکا نعرہ بھی لگایا

Leave a reply