مہاشٹرا : کیبنٹ وزیرنواب ملک ،آریان خان کی حمایت میں ڈٹ گئے،ایسا دعوی کہ سمیر واکھنڈےمشکل میں پھنس گئے

0
91

بالی ووڈ کنگ شاہ ر خ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے پر لگنے والے الزامات نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ہے تاہم اب مہاشٹرا کے کیبنٹ وزیر نواب ملک کے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سمیر بڑی پریشانی میں گھِر گئے ہیں ۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق نواب ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندری جہاز پر ہونے والی پارٹی ایسے وقت میں ہوئی جب کورونا پروٹوکولز لاگو تھے ، پولیس یا وزارت داخلہ سے کوئی اجازت طلب نہیں کی گئی ، یہ اجازت شپنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس ریو پارٹی میں ایک بین الاقوامی منشیات کا بادشاہ موجود تھا لیکن نارکوٹک کنٹرول بیورو کے افسر سمیر واکھنڈے نے اسے جانے دیا ، منشیات کا شہنشاہ واکھنڈے کا قریبی دوست ہے ، یہ بتائیں کہ انہوں نے اس مافیا کے سرغنہ کو وہاں سے کیوں جانے دیا ؟-

آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

نواب ملک کا کہناتھا کہ میرے پاس ریو پارٹی میں ڈرگ مافیا کے سربراہ کی نوجوان لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو موجود ہے ، اگر نیشنل کنٹرول بیورو کوئی ایکشن نہیں لیتا تو پھر میں ویڈیو جاری کر وں گا۔

ان کا کہناتھا کہ اصل مسئلہ ریو پارٹی کا نہیں ہے بلکہ واکھنڈے کی جانب سے دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا ہے ۔

انہوں نے سینٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی ) سے آریان خان کو چھوڑنے کیلئے سمیر واکھنڈے پر شارخ خان سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کے الزامات پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ۔

آریان خان کیس میں تازہ ترین پیشرفت : این سی بی آفیسرسمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گئے

خیال رہے کہ اس ہائی پروفائل کیس کے جشم دید گواہ پربھاکر سائل نے الزام عائد کیا تھا کہ سمیر واکھنڈے، کرن گوساوی اور دیگر گواہان اور کچھ این سی بی کے حکام نے شاہ ر خ خان سے 25 کروڑ روپے مانگے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نواب ملک نے سمیر واکھنڈے کا نکاح نامہ ٹوئٹر پر جا ری کیا تھا جس کے بعد سمیر واکھنڈے کا مذہب سے متعلق تنازع بھارتی میڈیا میں زیر بحث ہے نواب ملک نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سمیر وانکھیڈے مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مقامی قاضی مزمل احمد نے ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس نکاح نامے کو درست قرار دیا جس میں نواب ملک نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ نکاح نامہ سمیر واکھنڈے کا ہے قاضی مزمل احمد نے دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے سمیرواکھنڈے کا نکاح پڑھایا تھا جب کہ نکاح کے وقت سمیر واکھنڈے اور ان کی پہلی اہلیہ دونوں مسلمان تھے۔

قاضی مزمل احمد نے اپنے دعوے میں کہا ہےکہ سمیر واکھنڈے کا نکاح 2006 میں ہوا تھا جس میں کئی بااثر افراد نے شرکت کی تھی جب کہ ان کی شادی مکمل اسلامی رسومات کے مطابق ہوئی تھی۔

آریان خان کو گرفتارکرنے والے این سی بی افسر کےمذہب پرتنازع زیربحث

Leave a reply