حکومت سے نوازشریف کی ڈیل?علاج کے بہانے ملک سے باہرتونہیں جارہے!

لاہور:سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت پھرخراب بتائی جارہی ہےدوسری طرف مریم نواز کی ملاقات بھی کرادی گئی ہےاورساتھ ہی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے یہ اشارہ بھی دے دیا ہےکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کے سلسلے میں بیرون ملک بھی بھیجاجاسکتا ہے ،

دوسری طرف ڈاکٹروں کایہ کہنا کہ میاں محمد نواز شریف کے وائٹ سیلز کم پڑگئے تھے جو پورے ہوگئے ہیں ،ڈاکٹرز کے مطابق وائٹ سیلز کے کم ہونے سے متعلق پاکستان میں علاج کی بہترین اور عالمی معیارکی سہولیات ہیں توپھراس موقع پرڈاکتریاسمین راشد کا یہ کہنا کہ میاں محمد نواز شریف کو علاج کے لیے کسی دوسرے ملک بھیجا جاسکتا ہےایک سوالیہ صورت حال اور کسی بڑے پیش خیمے کی طرف اشارہ کرتا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق میاں نواز شریف اور میاں شہبازشریف کے درمیان ہونے والی اچانک ملاقات بھی یہ اشارہ کررہی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہونے والاہے،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پچھلے دنوں کیپٹین ریٹائرڈ محمد صدر سے برآمد ہونے والے فون سے ایسے اہم راز سامنے آئے ہیں کہ جس کے بعد شریف فیملی کے غبارےسے ہوا نکل چکی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق ایسی رپورٹس بھی آرہی ہیں کہ جن سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میاں نواز شریف اگلے چند دنوں تک پاکستان سے کوچ کرجائیں گے ،بہر کیف یہ تو حقیقت ہے کہ جو تکلیف اور بیماری نواز شریف کو بتائی جارہی ہے قابل علاج بھی ہے اور پاکستان میں اس کے حوالے سے بہترین سہولیات دستیاب ہیں عمران خان کی ایک قابل اعتماد صوبائی وزیر کہ یہ کہنا کہ ملک سےباہر بھیجا جاسکتا ہے ،

Comments are closed.