مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے بھارت سے کشیدگی کے باعث لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ نوازشریف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو فوری معطل اور اٹاری واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کے ویزے کینسل کر دیے گئے ہیں۔ 48 گھنٹوں میں بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب ، اہم فیصلے متوقع
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل،اٹاری چیک پوسٹ بند،سفارتی عملہ کم کرنے کا اعلان