نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے، وفاقی وزیر

0
19

نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان ضرور آئیں گے

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون میں گنجائش موجود ہے،ابھی نوازشریف کی صحت کے مسائل ہیں،قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ کروایا جائے گا الیکشن کمیشن نے بھی عام انتخابات کروانے کے لیے6،7ماہ کا وقت مانگا ہے

وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگی رہنما اسوقت لندن میں موجود ہیں اور نواز شریف کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پر اہم فیصلے کئے جا رہے ہیں، شہباز شریف دو روز کے لئے لندن گئے تھے تاہم اب انکے قیام کو مزید بڑھا دیا گیا ہے،

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کی سزا کو، ختم ، کم ، یا ،معطل کرنے پر غور شروع کیا گیا ہے،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے پاس یہ اختیارات ہیں کہ وہ کسی کی بھی سزا کو ختم معطل یا کم کر سکتے ہیں

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے تا حیات نا اہلی کی سزا حکومت ختم نہیں کر سکتی کرپشن میں ہونے والی سزا کے خاتمے کا اختیار نیب کے پاس بھی نہیں،کرپشن میں سزا کے خلاف اپیل ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے کیس ختم کرانے کیلئے نواز شریف کو اعتراف جرم اور پلی بارگین کرنا ہو گی پلی بارگین کی صورت میں نواز شریف کے تمام اثاثے ضبط ہوں گے مے فیئر اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بھی ضبط ہوں گے،آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزا میں کمی یا رعایت صدر کر سکتا ہے،

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

Leave a reply