نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

0
61

نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ ظلم کا نظام قائم نا کبھی رہا ہے نا کبھی رہ پائے گا،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا فیصلہ اس پر چھوڑا تھا جس نے کبھی ناانصافی نہیں کی۔ نواز شریف صاحب آج آپ کا صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔ خدا آپ کا سایہ قوم پر سلامت رکھے، آپ کے ہر ساتھی، ہر کارکن کو سلام، جو ڈٹے رہے، حق سے پیچھے نا ہٹے۔ غرور اور تکبر انسانوں کے کیے نہیں۔ تکبر کو زوال ہے، زوال ہے زوال ہے! اسی لیے عمران خان پاکستان کا ووٹ آؤٹ ہو جانے والا پہلا وزیرِ اعظم ٹھہرا!

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے آپ کو آمریت کے زندانوں میں فاتح کے روپ میں دیکھا.آپ کے ساتھ جیل گزار کر آپ کو فاتح کے روپ میں دیکھا.میں نے آپ کو کبھی ٹوٹتے نہیں دیکھا۔ہمیشہ آپ کے دشمنوں کو رسوا ہوتے دیکھا۔مبارک ہو میرے قائد اللّہ کے فضل سے آج دنیا نے آپ کو ایک بار مرتبہ پھر فاتح دیکھا .جیئے سدا نوازشریف

قبل ازیں ایاز صادق کی جانب سے عدم اعتماد کی کامیابی کے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے جشن منایا ،ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے تمام قائدین یہاں بیٹھے ہیں اور نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے قائد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تمام ساتھیوں نے جیلیں کاٹیں ،پہلا موقع ہے کہ ہماری بہنوں ،بیٹیوں نے جیلیں کاٹیں، نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے انکو جیل میں بھجوایا گیا

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم کامیاب ہو گئی، اپوزیشن اتحاد کو کامیابی ہوئی جس کے بعد اسمبلی مین اپوزیشن اراکین نے جشن منایا،

قبل ازیں سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے استعفی دے دیا تھا، اور کہا تھا کہ ایاز صادق اجلاس کی کاروائی چلائیں گے

واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم لندن میں مقیم ہین اور ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے، پاکستان کی عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں، نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیداد بھی نیلام کی جا چکی ہے

عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ

عدم اعتماد،ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع

پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان

سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مستعفی

تاریخ رقم،عمران خان سابق وزیراعظم ، عدم اعتماد کامیاب

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

Leave a reply