نواز شریف کی شوگر مل کو سبسڈی نہ ملنے پر عدالت کا حکم آ گیا

0
37
نواز شریف کی شوگر مل کو سبسڈی نہ ملنے پر عدالت کا حکم آ گیا

نواز شریف کی شوگر مل کو سبسڈی نہ ملنے پر عدالت کا حکم آ گیا

نواز شریف کی چودھری شوگر ملز کو چینی ایکسپورٹ کرنے کی مد میں سبسڈی نہ دینے کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے چودھری شوگر ملز کو سٹیٹ بنک اور وزارت کامرس سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا

جسٹس عائشہ اے ملک نے چودھری شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے کہا کہ سٹیٹ بنک نے 2017ء میں چودھری شوگر ملز کو فریٹ سپورٹ سبسڈی نہیں دی، 8 کروڑ 56 لاکھ کی سبسڈی نہ دینے سے بروقت کرشنگ شروع نہیں کر سکے، سبسڈی کیلئے سٹیٹ بنک، وزارت کامرس اور دیگر متعلقہ اداروں سے رجوع بھی کیا لیکن داد رسی نہیں ہوئی،چودھری شوگر ملز کو فریٹ سپورٹ سبسڈی دینے کا حکم دیا جائے،

وکیل سٹیٹ بینک نے کہا کہ چودھری شوگر ملز نے سبسڈی کی شرائط کو مکمل نہیں کیا، 30 نومبر 2017ء کو چودھری شوگر ملز پر کرشنگ عمل شروع کرنا لازم تھا،چودھری شوگر ملز نے 16 مارچ 2018ء  سے 30 مارچ 2018ء تک کرشنگ کی،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

واضح رہے کہ چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے وہاں سے نیب نے نواز شریف کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا، نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کے دوران انکی طبیعت خراب ہو گئی اور پھر وہ عدالتی حکم کے بعد لندن چلے گئے، نواز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، جبکہ مریم نواز لاہور میں ہیں.

Leave a reply