نواز شریف کی ضمانت منسوخی پر قمرالزمان کائرہ نے ردعمل میں کہا ،ایک اور یوٹرن

0
26
qamar zaman

نواز شریف کی ضمانت منسوخی پر قمرالزمان کائرہ نے ردعمل میں کہا ،ایک اور یوٹرن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جن جن پر مقدمات ہیں اور وہ جیل میں ہیں تو ان کو ضمانتیں دی جائیں۔ ضمانتیں ملنا اچھی باتیں ہیں،ہم چاہتے ہیں سب کو ضمانتیں ملنی چاہئیں۔ میاں صاحب کو علاج کی سہولت ملنی چاہئے۔ان کیلئے سیر سپاٹے کا لفظ مناسب نہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے اپنے ڈاکٹر سے بھی نواز شریف کی رپورٹس چیک کروائی ہیں، نواز شریف واقعی بیمار ہیں تو اب ایسے لگتا ہے کہ وزیراعظم نے نواز شریف کی بیماری کے بیان پر بھی یوٹرن لے لیا

قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ سے ہماری مرادیہ ہے کہ جس کو پاکستان کی ایجنسیاں اس ببل میں ہوا بھریں ، دیگر جماعتوں کو اس کے ساتھ ملائیں۔ٹی وی چینلز پر مخصوص ماحول بنایا جائے ، حلقے خصوصی انداز سے ترتیب دیے جائیں۔سرکاری مشینری کو استعمال کیاجائے ، مختلف جماعتوں کو توڑ کر ملایا جائے ہم اس کو سلیکٹڈ کہتے ہیں.

قمر الزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہم نہ گھروں میں بیٹھیں گے اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے،پیپلزپارٹی آئین اور قانون کے ساتھ ہے،جلد انتخابات وقت کی ضرورت ہے، سال الیکشن کا ہے،ملک کو اپوزیشن لیڈر کی ضرورت ہے،شہبازشریف وطن واپس آئیں اور اپوزیشن کی رہنمائی کریں،مریم نوازسے بھی گزار ش ہے کہ چپ کا روزہ توڑ دیں،حکومتی اتحادی بھی کہہ رہے ہیں حکومت مزید چلی تو مزید نقصان ہوگا

Leave a reply