نواز شریف کی ضمانت منسوخ. ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، بڑا اعلان کر دیا

نواز شریف کی ضمانت منسوخ. ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے فیصلے پر ن لیگ نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں پنجاب حکومت سے اسی فیصلے کی امید تھی، ایک طرف انسانی ہمدردی کے دعوے کئے جاتے ہیں دوسری جانب ضمانت نہیں دی جاتی، ہم تو پنجاب حکومت کے پاس جانا ہی نہیں چاہتے تھے لیکن عدالت نے ہمیں کہا تھا اسلئے پنجاب حکومت کے پاس گئے تھے

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اس حوالہ سے قانونی مشاورت کرے گی اور عدالت سے رجوع کرے گی،کسی نے چھوٹے ظرف کا مظاہرہ کیا تو اسے روکا نہیں جا سکتا،ہم عدالت جائیں گے اور ہمیں انصاف ملے گا.

راجہ بشارت نے کہا کہ ہم نے 16 ہفتے ہم نواز شریف کو توسیع دے چکے ہیں، نوا زشریف 16 ہفتوں میں ایک دن کے لئے بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے،نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ عدالت کرے گی ہم نہیں،

پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت بارے بڑا فیصلہ کر لیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.