نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا یا نہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ بول پڑے

0
19

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ جمیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے وزیر اعظم کے استعفیٰ اور فوج کے بغیر الیکشن کے مطالبات نامناسب ہیں، فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتے،

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ جمیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے وزیر اعظم کے استعفیٰ اور فوج کے بغیر الیکشن کے مطالبات نامناسب ہیں، فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتے، ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، فوج کے ہوتے ہوئے ملک غیر مستحکم نہیں ہو سکتا، حکومت بہتری کی جانب گامزن ہے اور یہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، بزنس کے اندر پاکستان کی 28 درجے رینکنگ میں بہتری آئی ہے، اگر حکومت اسی طرح ڈیلیور کرتی رہی تو آئندہ پانچ سال بھی ہماری حکومت ہو گی۔

منگل کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2014ءاور جے یو آئی ف کے موجودہ دھرنے میں واضح فرق ہے، ہم نے 2014ءمیں عام انتخابات میں دھاندلی کے بعد صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ہماری ایک نہ سنی گئی جس کی وجہ سے ہم دھرنا دینے پر مجبور ہوئے تھے جبکہ جے یو آئی ف کے سربراہ سیاسی فوائد اور ذاتی مفادات کیلئے دھرنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے میں 50 ہزار سے زائد لوگ شامل ہیں اور شرکاءکو معلوم ہی نہیں کہ وہ کس مقصد کیلئے اسلام آباد آئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ 10 روز سے کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دھرنے کے شرکاءپر کسی قسم کا طاقت کا استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنے والوں سے مسلسل رابطے میں ہے،بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور ہم پر امید ہیں کہ دھرنے کے خاتمہ کا بہتر طریقہ ضرور نکلے گا اور یہ احسن طریقے سے ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے کشمیر کا معاملا بہت پیچھے چلا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، ان کے نام حکومت نے نہیں بلکہ نیب نے ای سی ایل میں ڈالے ہوئے ہیں۔ نواز شریف کے بیرون ملک علاج کا راستہ نکل سکتا ہے، اگر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی کے خلاف کیسز نہیں بنائے اور ان دونوں کے بارے فیصلہ بھی حکومت نے نہیں عدالت نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بہتری کی جانب گامزن ہے اور یہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، بزنس کے اندر پاکستان کی 28 درجے رینکنگ میں بہتری آئی ہے، اگر حکومت نے ڈیلیور کیا تو آئندہ پانچ سال بھی ہماری حکومت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر طالبان کی کوئی قیادت موجود نہیں اور ہم ملکی سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

Leave a reply