نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ ؟ تحریری حکمنامہ میں عدالت نے بتا دیا

0
33

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ ؟ تحریری حکمنامہ میں عدالت نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں .اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ، تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ نواز شریف کے اشتہارات اخبارات میں شائع کیے گئے، نواز شریف کا اشتہار رہائش گاہ اور اہم مقامات پر چسپاں کیا گیا، وفاق کے مطابق رائل میل کے ذریعے بھیجا گیا طلبی اشتہار نواز شریف نے وصول کیا، نیب کے مطابق اصولی طور پر اشتہار بھیجنے اور چسپاں کرنے والوں بیان ریکارڈ کیا جائے

تحریری حکمنامے کے مطابق نواز شریف کا اشتہار چسپاں کرنے والے ایف آئی اے افسر اعجاز احمد اور طارق 2 دسمبر کو طلب کئے گئے ہیں،نواز شریف کا اشتہار برطانیہ بھیجنے والے وزارت خارجہ کا افسر مبشر خان کو بھی طلب کیاگیا ہے ،عدالت گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کرے گی

ایون فیلڈریفرنس میں عدالت نےنواز شریف کی 10 سالہ سزا معطل کررکھی ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل زیرسماعت ہے، العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نےنوازشریف کو7سال قید سزاسنائی تھی۔

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار

نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں تیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں

Leave a reply