ن لیگیوں کے لئے بری خبر،نواز، شہباز کے بعد اب حمزہ بھی بیمار ہوگیا

0
56

شریف خاندان سارے کا سارا ہی بیمار ہو گیا، نواز شریف نے علاج کے لئے چھ ہفتے رہائی پر گزارے اور لندن جانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے، شہباز شریف بھی علاج کے سلسلہ میں لندن ہیں اور ان کا پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں لگ رہا، اب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی بیمار ہو گئے انہو ں نے بھی عدالت سے استثنیٰ مانگ لیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ہاوسنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں کی جانب سے بیماری کی وجہ سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جو عدالت نے منظور کرلیں .احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت کی۔ احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود ہیں جس پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکلا نے حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف علاج کی غرض سے ملک سے باہر ہیں جبکہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ملزمان کے وکلاء سے استفسار کیا کہ شہباز شریف کب تک واپس آئیں گے، کیا وہ دو ہفتوں میں پاکستان آ جائیں گے جس پر وکیل نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے. ڈاکٹرز نے ان کا علاج کر نا ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر ہی وہ پاکستان آئیں گے. جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف ملزم ہونے کے باوجود بنا اجازت کے بیرون ملک گئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں .عدالت نے سماعت 25 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو طلب کر لیا

Leave a reply