نواز شریف کے قریبی ساتھی، ن لیگ کے مرکزی رہنما چل بسے

0
22

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کو بڑا صدمہ، سینئر رہنما، سینیٹ کے امیدوار چل بسے

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان چل بسے، مشاہداللہ خان ہسپتال میں زیر علاج تھے ،آج ان کی موت ہوئی ہے،مشاہد اللہ خان کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میںہوتا تھا، مشاہد اللہ خان کی نماز جناز ہ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا،مشاہد اللہ خان کی وفات پر ن لیگی رہنماون نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے،مشاہد اللہ خان کو ن لیگ کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا اور وہ سینیٹ کے امیدوار تھے

مشاہد اللہ خان کئی ماہ سے علیل تھے، اطلاعات کے مطابق انکی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں ن لیگی رہنما، کارکنان شریک ہوں گے

مشاہداللہ خان 1953 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول راولپنڈی سے حاصل کی ۔ گریجویشن تک تعلیم راولپنڈی گورڈن کالج میں حاصل کی ۔ 1997 میں ایل ایل بی اردو لاء کالج ( اب اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس ) سے کیا ۔ اور انہیں بعد ازاں جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کی جانب سے ڈگری جاری کی گئی

مشاہداللہ خان نے سیاسی کیریئر کا آغاز 1989 میں پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرکے کیا ۔ مارشل لاء کے دور میں انہیں احتجاج کرنے پر کراچی صدر ریگل چوک پر سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ، ان کی مسلم لیگ ن کے لئے طویل قربانیاں ہیں ۔ 2009 میں وہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے کوٹے پر سینیٹ کی جنرل نشست پر پہلی بار ممبر سینیٹ منتخب کئے گئے ۔ 2015 میں انہیں دوسری بار سینیٹ کا ممبر منتخب کیا گیا ۔ وہ سینیٹ کی مختلف کمیٹیوں کے ممبر بھی رہے ۔

مشاہد اللہ خان پی آئی اے میں 1975 سے 1997 تک ٹریفک سپروائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔1997 سے 1999 وہ وزارت محنت مین پاور اور سمندر پار پاکستانی میں گریڈ 22 میں ایڈوائزر بھی رہے ہیں ۔ اگست 1999 سے اکتوبر 1999 تک وہ کراچی میں کراچی میونسپل کارپوریشن (KMC) میں ایڈمنسٹریٹر تعینات رہے ۔

مشاہداللہ خان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی PIAC ایمپلائز یونین میں 1989 سے 1997 تک ٹریڈ یونین میں سیٹرل جنرل سیکرٹری رہے ہیں ۔ 1989 میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ۔ مسلم لیگ ن میں انہیں لیبر ونگ کا سیکٹری جنرل بنایا گیا جہاں وہ 1994 سے 1999 تک خدمات انجام دیتے رہے ۔

مشاہداللہ خان پاکستان مسلم لیگ ن میں 2000 سے 2001 تک چیف کوآرڈینیٹر رہے ۔ 2001 سے 2002 تک سیکرٹری اطلاعات کے طور پر کام کیا ۔مسلم لیگ ن میں 2002 سے لیکر اب تک سینٹرل وائس پریزیڈنٹ کے طو رپر کام ررہے ہیں ۔ جنوری 2015 میں انہیں نواز شریف کابینہ میں لایا گیا ۔ انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئرمین بنایا گیا ۔اس دوران انہیں وزیر کا پورٹ فولیو دیا گیا مگر انہوں نے نہیں لیا ۔ جس کے بعد انہیں وزیر کلائمنٹ چینج بنایا گیا ۔ 2017 کے الیکشن کے بعد سابق وزیر اعظم خاقان عباسی کی کیبنٹ میں اگست 2017 سے مئی 2018 تک کلائمنٹ چینج کے دوبارہ منسٹر بھی رہے ہیں ۔ اور آج کل وہ ممبر سینیٹ آف پاکستان تھے۔ اورحکومت کے خلاف جارحانہ اور مخصوص انداز میں بیانات دیتے تھے

Leave a reply