نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، کرونا وائرس بارے کیا کہا گیا؟

0
21

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، کرونا وائرس بارے کیا کہا گیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کو نواز شریف کو کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو متعدد بیماریاں ہیں اور عمر کے اس حصے میں ہیں کہ انہیں کرونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر نواز شریف کو ہسپتال بھی نہیں لے جایا جاسکتا،

میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کے معائنے کے لیے یونیورسٹی ہسپتال جنیوا سے وقت لیا گیا تھا۔ کرونا کی وجہ سے نواز شریف کے دل کی ادویات کی مقدار بڑھا دی گئی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کی شریانیں تنگ ہوچکی ہیں جس کے لیے کیتھرائزیشن کی ضرورت ہے۔ کورونا کے خدشے کے پیش نظر نواز شریف کے لیے سب سے اہم چیز سیلف آئسولیشن ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں علاج کے لئے موجود ہیں، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تمام ہسپتالوں میں شیڈول اپوائمنٹ عارضی معطل کی جا چکی ہے

چار ماہ میں میاں نواز شریف چھ ہسپتالوں میں بیالیس دفعہ طبی معائنہ کروانے گئے، برطانیہ میں کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن اور ہسپتالوں کو عام مریضوں کے لئے بند کیے جانے کا فیصلہ میاں نواز شریف کا علاج کیسے ممکن بڑا سوال ہے ،اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،برطانیہ کو چار ماہ کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو دل،شریانیں اور پلیٹ لٹس کے غیر مستحکم جیسی سنگین بیماریوں کا سامنا کیا ایسی صورتحال میں ان کا علاج جاری رہ سکے گا ،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں.

وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے،

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا

Leave a reply