نواز شریف اگلے انتخابات میں قیادت کریں گے، احسن اقبال

0
43
ahsan iqbal

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے نہیں دیں گے،

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو اس وقت خزانہ خالی تھا،جب ہمیں حکومت ملی اس وقت مشکلات کا سامنا تھا،ملک کے مفاد کے لیے اہم فیصلے کریں گے،ہم ملک کو غیر مستحکم ہونے نہیں دیں گے،نواز شریف واپس آئیں گے اور اگلے انتخابات میں قیادت کریں گے،اگر کسی نے اپنی سیاست بچانی ہے وہ ریاست بچانے کے لیے کام کرے گا،جو جماعت دعویٰ کرتی تھی کہ اس کا کراچی میں وائٹ واش ہوگیا،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام ان کی سیاست کو مسترد کریں گے،پچھلے الیکشن میں مر دم شماری پر ہمیں تحفظات تھے،نئی مردم شماری پر کام شروع ہوچکا ہے،ملک میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی ،اربوں روپے کے ٹیبلیٹ منگوائے گئے ہیں،سوا لاکھ افراد کی تربیت کی گئی ہے ،فروری کے آخر سے مردم شماری کا آغاز ہوگا،مردم شماری کا معاملہ اپریل میں مکمل ہوجائے گا،الیکشن تو اگست یا ستمبر میں ہونگے،ہم اس پوزیشن نیں نہیں کہ 6 ماہ کے لیے ملک کو یونہی چھوڑدیں،پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے،منفی سیاست کو ترک کرنے چاہیے، سب کو مل کر چارٹر آف اکنامی بنانے کی ضرورت ہے،

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

دوسری جانب وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن جب بھی ہوں اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے،اپنی غلطیاں تسلیم کر کے ملک چلانے کی راہ تلاش کی جائے،امید ہے عمران خا ن 35 پنکچر کی اصطلاح استعمال کرنے سے باز رہیں گے،

Leave a reply