نواز شریف دوحہ میں کیوں رکیں گے؟ کس سے ہو گی اہم ترین ملاقات؟

نواز شریف دوحہ میں کیوں رکیں گے؟ کس سے ہو گی اہم ترین ملاقات؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف قوم کی دعاوَں کےسائے میں بیرون ملک روانہ ہو گئے،ڈاکٹروں نے سوار ہونے سے قبل نوازشریف کا معائنہ کیا ،نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اور ڈاکٹرعدنان بھی ہیں،ائیر ایمبولینس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات موجود ہیں،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ائیر ایمبولینس قطر میں ری فیولنگ اور طبی عملے کی تبدیلی کے لیے رکے گی،قطر میں مختصر قیام کے دوران نواز شریف کا دوبارہ طبی معائنہ بھی ہوگا،

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف کو ان کی والدہ اوربیٹی مریم نوازنےدعاؤں کے ساتھ گھرسےالوداع کیا،انشاء اللہ 22 کروڑعوام کی دعاسے نوازشریف صحت مند ہوکرجلد واپس لوٹیں گے،

نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیوں دی؟شہزاد اکبر بول پڑے

سابق وزیراعظم نواز شریف قطری ایئر ایمبولینس پر لندن روانہ ہو گئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف لاہورائیرپورٹ پہنچے تو انکا شہبازشریف، ڈاکٹر عدنان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کئے گئے، نوازشریف کی میڈیکل فائل ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرزکے حوالے کی گئی،نواز شریف کے ہمراہ 50 گاڑیوں کا قافلہ ایر پورٹ پہنچا،کارکنان کی بڑی تعداد پولیس کا حصار توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئے ،کارکنان نے نواز شریف کی گاڑی کو حصار میں لے لیا،نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی.

Comments are closed.