نواز شریف کے منجمد اثاثہ جات بحال کئے جائیں، عدالت میں درخواست

0
82
Nawaz Sharif

لاہور احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی
احتساب عدالت نے فریقین کے وکلاء سے درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی ،نیب نے درخواستوں پر جواب عدالت میں جمع کرا رکھا ہے ،نواز شریف کے عزیز یوسف عباس اور دیگر نے بطور اعتراض کنندگان درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،درخواست گزاروں کی جانب سے قاضی مصباح ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست گزار نے کہا کہ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی سے ہمارے حقوق متاثرہ ہو نگے نیب آرڈینس 2022 کے تحت یہ کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس کے دیگر تمام ملزمان بری ہو چکے ہیں

وکیل یوسف عباس نے استدعا کی کہ نواز شریف کو بھی بری کیا جائے اور منجمد اثاثہ جات بحال کیئے جائیں احتساب عدالت کو نئے قانون کے تحت 500 کروڑ سے کم مالیت کے کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے اس ریفرنس میں ملزمان پر 13 کروڑ کی کرپشن کا الزام تھا عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم واپس لے شمیم زرعی فارم اور دیگر جائدادیں کرایہ داروں کے پاس ہیں، نیلامی سے کرایہ داروں کے حقوق متاثر ہونگے،

احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کا حکم دے رکھا ہے احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کیے تھے ،نوازشریف کے اثاثوں میں پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہے، سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے،نوازشریف کی ملکیت میں مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور 2 ٹریکٹرزبھی شامل ہیں،لاہورکےنجی بینک میں نواز شریف کے نام ملکی اور غیرملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہے،

احتساب عدالت، مریم نواز کے وکیل کے دلائل جاری، کہا مریم نواز کے کمرہ سے تعفن اٹھتا ہے

تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

مریم نواز کو جیل کے جس کمرے میں رکھا گیا تھا وہاں…..مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply