نواز شریف کے برطانوی معالج کے خلاف کیوں ہوئی شکایت

0
26

نواز شریف کے برطانوی معالج کے خلاف ہوئی شکایت

باغی ٹی وی : نواز شریف کے برطانوی معالج ڈاکٹر لارنس کے خلاف برطانیہ کی جنرل میڈیکل کونسل کو ہوئی شکایت ۔ شکایت برطانوی نژاد ایک پاکستانی شہری نے دی۔شکایت کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر لارنس نے نواز شریف کو برطانیہ میں قیام بڑھانے کے لیے حقائق سے برعکس میڈیکل رپورٹ بنا کر دی۔ شکایت میں موقف اپنایا گیا کہ ڈاکٹر لارنس نے نواز شریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کے لیے دی جانے والی درخواست کی حمایت میں خط لکھا۔

ڈاکٹر لارنس نے جن بیماریوں کا ذکر کیا ہے ان کو بنیاد بنا کر نواز شریف کا برطانیہ میں قیام بٹھانا درست نہیں۔نوازشریف کرپشن کے جرم میں سزا یافتہ ہیں، ان کے خاندان کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈاکٹر لارنس کی رپورٹ کے برعکس نواز شریف لندن میں نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔نواز شریف کو اکثر باہر گھومتے پھر تے دیکھانا سکتا ہے۔ بظاہر ڈاکٹر لارنس کا کنڈکٹ جنرل میڈیکل کونسل کے قوائد و ضوابط کے خلاف ہے۔

Leave a reply