جمہوریت کو چلنے ہی نہیں‌دیاجاتا، پہلے کمزور کیا جاتا ہے پھر گھر بھیج دیا جاتا ہے ، نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب

جمہوریت کو چلنے ہی نہیں‌دیاجاتا، پہلے کمزور کیا جاتا ہے پھر گھر بھیج دیا جاتا ہے ، نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب
اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور ان محبتوں‌کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا . انہوں نے کہا کہ اب جمہوری قوتین جمہوریت اور عوام کے حکمرانی کے لیے کھڑی ہو چکی ہیں جو کہ بہت ہی قابل ستائش بات ہے. انہوں‌ نے کہا کہ اب جمہوری قوتوں کو روایتی احتجاج سے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا . انہوں نے کہا ہے کہ جمہیوریت کچھ قوتیں چلنے ہی نہیں‌دیتیں. پہلے ان کو کمزور کیا جاتا ہے . پھر گھر بھیج دیا جاتا ہے .

ووٹ کو عزت دینے کی بجائے اس ک تحقیر کی جاتی ہے. مرضی سے انتخابات کے نتائچ حاصل کرنے کےلیے دھاندلی کی جاتی ہے . اگر ایسا نہ ہوتا تو بیساکھیوں پر چلنے والی حکومت ایک روز بھی ٹھہر نہ سکتی . ملک میں معیشت کا برا حال ہے. وطن عزیز میں امن و امان کا براحال ہے . قوم کی بیٹی کی موٹر وے پر عزت پامال کی جارہی ہے کشمیر کے مسئلے پر بھارت ہمیں‌بچھاڑ‌کر رکھ دیا ہے . کشمیر عوام کی امیدیں دکم توڑ رہی ہیں. کشمیر کو 70 سال میں‌اتنا نقصان نہیں‌پہنچا جتنا اس دور حکومت میں‌ پہنچا. انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظًم کو علم ہی نہیں‌ہوتا کیا کیا فیصلے کر لیے جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اب ان سارے سوالات کا جواب لینے کا وقت آگیا ہے . انہوں نے نیب پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کے اسے اندھے انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے . یہ ادارہ مکمل طور پر اپنا جواز کھو چکا ہے .

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری وڈیو لنک کے ذریعے آل پارٹیز کانفرنس میں‌شریک ہوئے اور اے پی سی کا انعقاد تمام شرکا کی مشترکہ کاوش قرار دیا.

سابق صدر آصف زرداری نے اے پی سی سے خطاب کے دوران قائد ن لیگ نواز شریف کا کانفرنس کی دعوت قبول کرنے کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے، عمران خان کی سوچ ایک میجر کی سوچ ہے۔ یہ کوئی جمہوریت نہیں اس طرح ملک نہیں چلتے، ہم حکومت گرانے نہیں بلکہ بچانے آئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آل پارٹیز کانفرنس کے میزبان ہیں، ن لیگ کا وفد شہبازشریف کی قیادت میں شرکت کر رہا ہے

Comments are closed.