مریم نواز نے نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے بڑا دعوٰی کردیا

مریم نواز نے نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے بڑا دعوٰی کردیا

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ حکمران نے ملک کا امن داوَ پر لگا دیا،
چند سال پہلے ملک میں ہر روز دھماکے ہوتے تھے،اب پھر شروع ہو چکے ہیں . یہ اس حکومت کی نااہلی ہے .حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں،ملک کی بیٹی ہوں، آپ چاہتے ہیں بیٹی کے ساتھ ایسا سلوک ہو؟امیر مقام نے کہا تھا گھر بیٹھ جاوَں گا لیکن نوازشریف کو نہیں چھوڑوں گا،کراچی واقعے کا وزیراعظم کو علم ہی نہیں تھا،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کا کرایہ 250روپے کردیا گیا ہے اور دعویٰ تھا کہ 10روپے کرایہ ہوگا، روز بی آرٹی بسوں میں آگ لگ جاتی ہے، 7سال میں سوات میں ایک بھی نیا اسپتال بنا؟7سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی آئی؟سیاسی انتقام میں اتنے اندھے ہوگئے انہیں انسانیت بھی بھول گئی، کیا گھٹیا زبان بولنے والے عوام کی نمائندگی کرسکتے ہیں؟امیر مقام نے کہا تھا نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے کے بوجھ کو بائیس کروڑ عوام نے اٹھا لیا ہے . یہ حکومت نواز شریف کے بیانیے میں‌دب چکی ہے. یہ حکومت انتقام اور حسد کے آگ میں جل چکی ہے. اس کو بس اپنے انتقام کا خیال ہے. اس حکومت ذرہ بھی خیال نہیں ہے کہ عوام مہنگائی اور بد امنی کی وجہ سے اس حکومت کےخلاف اٹھ کھڑی ہو چکی ہے. عوام کوان کےحقیقی نمائندوں کےحوالے کرو،
ملک میں فری اینڈفیئر الیکشن کرائےجائی


اس سے قبل نواز شریف نے حکومت ، فوج اور ریاستی اداروں پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ جنرل باجوہ جواب دیں ،پاکستان کے ساتھ سلوک کیا، پاکستان کو تباہی کے گڑھے میں کیوں پھینکا،کہتے ہیں ہمارا نام کیوں لیتا ہے تو سوال ہے کہ آپ ہی مجھے بتا دیجئے کا میں کس کا نام لوں، میں چند آدمیوں کی لاقانونیت کو پوری فوج پر الزام نہیں دے سکتا،کیا ہمارے جذبات کی کوئی قدر وقیمت نہیں ۔جب ایک وزیراعظم کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے کسی ادارے کو حق نہیں کہ آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کو اغوا کر لے، چادر و چاردیواری کی توہین کی گئی،اس رپورٹ پر نظر ڈالیں جو پریس ریلیز ہے وہ انکے اپنے خلاف ایف آئی آر ہے، سیاست میں مداخلت بند ہونی چاہیے عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.