نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟
نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟
سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز اسپتال میں 14 واں روز ہے، میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 40 ہزار ہے ،نوازشریف کو دل کیلیے دی جانے والی ادویات روک دی گئیں ،
سابق وزیراعظم نوازشریف کا سروسزاسپتال میں علاج،14 روز میں 15 لاکھ اخراجات ہوئے، نوازشریف کیلئے ادویات کی خریداری اسپتال کے بجٹ سے کی گئی، آئی وی آئی جی کے 80 انجکشنز پر 10 لاکھ روپے خرچ ہوئے،
نوازشریف کےعلاج کیلئے مہنگی ادویات تجویزکی گئیں جان بچانے والی خاص ادویات کی ایمرجنسی ٹرے تیارکروائی گئی، نوازشریف کی بیماری کی تشخیص کیلئے روزانہ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ،
میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے طبی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کیے جائیں گے ،نواز شریف کا شوگر لیول ہائی جا رہا ہے،
نوازشریف کی سزا معطلی کےعدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کیلیے دوائیں دینے سے نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہوگا، نواز شریف نے گزشتہ روز دانتوں کی فلنگ بھی کرائی تھی
نواز شریف کے دل کی خون کی نالی کتنے فیصد بلاک ہو چکی؟ خبر نے سب کو پریشان کر دیا
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں