نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات طے

نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات طے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے میں مولانا فضل الرحمان کی عدم شرکت پر ن لیگ کی رہنما مریم نواز آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے
جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان آج ملاقات طے پا گئی ہے،
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گی اور ملاقات مولانا فضل الرحمان کے گھر پرشام 7:30 بجے ہو گی ۔
ملاقات میں پی ڈی ایم اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ ملاقات میں خواجہ آصف کی گرفتاری ، اپوزیشن جماعتوں کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہو گی۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے لاڑکانہ میں عدم شرکت پر مریم نواز مولانا کی ناراضگی کو دور کرنے کی کوشش کریں گی اور انہیں منائیں گی کہ ملکر چلیں گے، اسی لئے آپ کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا ہے
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات طے ہوئی ہے، نواز شریف نے لندن سے مریم نواز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو منائیں،اور ان کی سرپرستی میں پی ڈی ایم کو چلائیں