ارشد ملک کی برطرفی سے نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ انہیں بری اور سزا دینے کے دونوں فیصلے کالعدم ہو جائیں گے ، کامران خان

0
28

ارشد ملک کی برطرفی سے نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ انہیں بری اور سزا دینے کے دونوں فیصلے کالعدم ہو جائیں گے ، کامران خان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، معروف صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے سماجی رابطوں‌ کی ویب سائٹ پر ٹویٹ‌کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخر فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہوگا لیکن جج ارشد ملک کی برطرفی سے نواز شریف صاحب کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ اب ارشد ملک کے انہیں بری اور سزا دینے کے دونوں فیصلے کالعدم ہو جائیں گے گویا اب دونوں کیسز ایکبار پھر احتساب عدالت جائیں گے اور نئے فیصلے آئیں گے.


واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنایا، لاہور ہائیکورٹ نے بطور انکوائری آفیسر جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ جج ارشد ملک نے نوازشریف کو سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

Leave a reply