نواز شریف کی صحت بارے جاننے کے لئے پنجاب حکومت نے کس کو طلب کر لیا؟

0
32

نواز شریف کی صحت بارے جاننے کے لئے پنجاب حکومت نے کس کو طلب کر لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت کی قائم خصوصی کمیٹی نے ن لیگ کے رہنماؤں کو طلب کر لیا۔ ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے ای میل موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی نے متعلقہ رہنماؤں کو جمرات کو شام چار بجے کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر نواز شریف کی صحت اور میڈیکل رپورٹس بارے بریف کرنے کے لئے کہا ہے۔ خصوصی کمیٹی نے اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف، خواجہ حارث اور عطا اللہ تارڑ کو ای میل اور مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

جن رہنماؤں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے انہیں نوا ز شریف کی تازہ ترین طبی پوزیشن کی وضاحت بارے کہا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف یا ان کا نمائندہ کمیٹی کے سامنے پیش ہو۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت کی منسوخی یا توسیع پر فیصلے کے لئے پنجاب حکومت نے کمیٹی قائم کر دی ہے

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میڈیکل رپورٹس کے مطابق درخواست ضمانت پر رائے دے گی۔ کمیٹی کی سربراہی پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد اور مومن آغا بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر محکمہ داخلہ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا.

اس سے قبل نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونے پر اعتراضات اٹھائے گئے، حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں جمع کروائی گئی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی انجیو گرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی اگر انجیو گرافی نہ کرائی گئی تو ان کی صحت کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ نواز شریف کے غیر متوازن پلیٹ لیٹس کی وجہ سے پہلے ہی علاج موخر ہوتا رہا تاہم ان کے پلیٹ لیٹس اب ٹھیک ہیں۔ ںواز شریف کا ماہر امراض خون ڈاکٹر کاظمی سے 24 فروری کا وقت لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کاظمی سے کنسلٹ کرکے دل کے علاج کی طرف جائیں گے۔ نواز شریف کو علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز جیل میں ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے تھے کہ لندن منتقل ہو گئے، شباز شریف ،مریم نواز ضمانت پر ہیں، یوسف عباس جیل میں ہیں

واضح رہے کہ نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ہشاش بشاش انداز میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں ،اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا نوازشریف کا گھومنا علاج کا حصہ ہے، حکومت کو علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نواز شریف کی سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہوئی اس میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

Leave a reply