نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ، ن لیگی نمائندے اجلاس میں کیوں شریک نہ ہوئے؟

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کے نمائندوں کو چوبیس گھنٹے کا مزید وقت ددیتے ہوئے آج جمعہ کے روز طلب کر لیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون اور کمیٹی کے سربراہ راجہ بشارت کے زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں نواز شریف یا ان کے نمائندوں کو پیش ہو کر ان کی صحت اور میڈیکل رپورٹس کے بارے میں بریف کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ اس ضمن میں خواجہ حارث اورعطا اللہ تارڑ کو اجلاس میں طلب کیا گیا تھا، مگر انہوں نے اجلاس میں پیش ہونے سے معذرت کر لی.

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ حکومتی اجلاس میں بہت کم وقت کے نوٹس پر بلایا گیا، اس لئے اس میں شریک ہونا ممکن نہیں، پہلے اطلاع کرکے کسی اور روز کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے لندن سے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کا بھی اہتمام کیا جائے۔

حکومتی کمیٹی نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ نواز شریف کے نمائندوں کو مزید چوبیس گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے سربراہ راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگی نمائندے جمعہ کے روز پیش ہو کر نواز شریف کی صحت بارے آگاہ کریں تا کہ ان کی رپورٹس کا جائزہ لیکر میڈیکل بورڈ کوئی فیصلہ کر سکے اور اپنی سفارشات حکومت پنجاب کو دے سکے۔

راجہ بشارت نے واضح کیا کہ اگر نواز شریف کے نمائندے جمعہ کے روز طلب کردہ اجلاس میں نہ آئے تو پھر حکومتی کمیٹی اپنی سفارشات دے دی گی، جس کی بیناد پر نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہوگا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں جمع کروائی گئی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی انجیو گرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی اگر انجیو گرافی نہ کرائی گئی تو ان کی صحت کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ نواز شریف کے غیر متوازن پلیٹ لیٹس کی وجہ سے پہلے ہی علاج موخر ہوتا رہا تاہم ان کے پلیٹ لیٹس اب ٹھیک ہیں۔ ںواز شریف کا ماہر امراض خون ڈاکٹر کاظمی سے 24 فروری کا وقت لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کاظمی سے کنسلٹ کرکے دل کے علاج کی طرف جائیں گے۔ نواز شریف کو علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز جیل میں ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے تھے کہ لندن منتقل ہو گئے، شباز شریف ،مریم نواز ضمانت پر ہیں، یوسف عباس جیل میں ہیں

واضح رہے کہ نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ہشاش بشاش انداز میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں ،اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا نوازشریف کا گھومنا علاج کا حصہ ہے، حکومت کو علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نواز شریف کی سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہوئی اس میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

نواز اور شہباز لندن میں لڑ پڑے، میں‌ واپس جا کر یہ کام کرونگا دیکھتا ہوں‌ کون روکتا ہے؟ نواز شریف

Leave a reply