نوا زشریف کو مٹھائیوں اور بھنگڑوں کی نہیں دعاؤں کی ضرورت ہے، شہباز شریف

0
26

نوا زشریف کو مٹھائیوں اور بھنگڑوں کی نہیں دعاؤں کی ضرورت ہے، شہباز شریف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پارٹی کارکنوں کے نام پیغام اور خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف کی صحت خطرے سے باہر نکلنے تک دعاؤں کو ترجیح دی جائے ،اس وقت دعاؤں کی اشد ضرورت ہے ،دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ خصوصی کرم فرما رہے ہیں.

شہباز شریف نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف کو اللہ تعالی صحت کاملہ عطا فرمائے ،فی الوقت بھنگڑوں اور مٹھائیوں کے بجائے دعاؤں کی ضرورت ہے ،بھنگڑے اور جشن نہ منانے کی درخواست ہے.

نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

واضح رہے کہ نواز شریف کی آج اسلام آبا دہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں طبی بنیادوں پر منگل تک ضمانت منظور کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی تھی، نواز شریف کی طبیعت خراب ہے انہیں سروسز ہسپتال میں آج پانچواں روز ہے.

نوازشریف کو دل کا دورہ پڑا، تصدیق ہو گئی

نواز شریف سے ہسپتال میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اہلخانہ کے علاوہ نواز شریف سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ، میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج جاری رکھے ہوئے ہے، ڈاکٹر شمسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ایک ہفتے تک بہتر ہو جائے گی.

Leave a reply