نوازشریف کوکچھ ہو گیا تو ……چودھری شجاعت نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

0
102

نوازشریف کوکچھ ہو گیا تو ……چودھری شجاعت نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیراعظم چوھدری شجاعت نے کہا ہے کہ نوازشریف کے باہر جانے کے معاملے کوسرکاری گورکھ دھندے میں نہ الجھایا جائے، نوازشریف کی درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے،

چوھدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے، نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے،خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو ملکی سیاست مزید تلخ ہوجائے گی، ملکی معیشت کونقصان پہنچے گا، عوام کےلئےبھی مشکلات بڑھیں گی،معاملے کو سرکاری گورکھ دھندے میں الجھا گیا تو ملک میں افرا تفری ہوگی،ایسا کوئی اقدام نہ کیا جائے جس کا بعد میں ازالہ نہ ہوسکے،

نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے، ابھی تک نام نکالنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف کی آج صبح لندن کی ٹکٹ بک تھی جسے منسوخ کروا دیا گیا.

Leave a reply