نواز شریف کو رہا کرنے کی درخواست مسترد
لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف سمیت تمام ملزموں کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس قاسم خان نے معروف قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی،
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ نیب کا قانون 1999 کے بعد ختم ہوچکا ہے،ختم شدہ قانون کے تحت دی گئیں سزائیں کالعدم قرار دی جائیں، عدالت نے سماعت کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام ملزمان جن کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی .
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی
اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔
نوازشریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک ویڈیو ا سکینڈل کے بعد یہ اپیلوں پر پہلی سماعت ہے عدالت نے جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کو اپیلوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا تھا